آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کےدرمیان ورچوئل مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری ایک سال میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔ روز ویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔
کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد کمرشل بنکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہو جائے گا جس ے نجکاری جلد ہو گی۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے قرض ریشڈول پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے قرض ریشڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔