پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے بلّے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی استدعا

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے بلّے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی استدعا

اسلام آباد:پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سپریم کورٹ سے انٹرا پارٹی انتخابات کے 13 جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔

درخواست  میں موقف اپنا یا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کروائے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انٹراپارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

مصنف کے بارے میں