لندن: برطانوی کنگ چارلس کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
بکنگھم پیلس کےترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے اور پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ٹیسٹ کے بعد ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بادشاہ اپنے علاج کے حوالے سے مکمل طور پر مثبت ہیں، اوروہ جلد علاج مکمل کرکے عوام میں واپس آئیں گےجبکہ ڈاکٹروں نے ان کو عوام میں جانے سے منع کیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نےکنگ چارلس کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے بادشاہ چارلس پوری قوت کے ساتھ واپس آئیں گے۔