لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔
اپیل شہری میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا،سنگل بینچ کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
اپیل میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیارات کی سیکشن آئین کے خلاف ہے۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔