لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے9 مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جیل ٹرائل کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔