سہون: سجاول اور سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سجاول کے حلقے پی ایس 74 سے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ میڈیکل افسران، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
ریٹرننگ افسران (آر او) نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں۔
دوسری جانب سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں۔
سیہون کے حلقے پی ایس 77 کےریٹرننگ آفیسر محمد علی گوپانگ کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے ڈیوٹی پر لایا جائے گا۔