عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان

08:37 AM, 6 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کیخلاف آج  ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نو مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج  ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کررکھا ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

مزیدخبریں