توشہ خانہ کیس، عمران خان نے ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے

07:48 PM, 6 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر عمران خان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کے وکیل علی بخاری کی جانب سے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے ہیں جبکہ عدالت نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے کل طلب کر رکھا ہے، سیشن عدالت کل توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔

مزیدخبریں