پشاور ( عبدالقیوم آفریدی ) خیبر پختونخوا میں آرچری کے کھلاڑیوں کی تلاش شروع ، قبائلی اضلاع میں آرچری کھلاڑیوں کےلئے 10 روزہ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر آرچری ایسوسی ایشن اور یوتھ افیئر ضلع خیبر کے تعاون سے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں لگایا گیا جس میں ضلع بھر سے 15 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ خیبر آرچری ایسوسی ایشن کے صدر منظور آفریدی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کوچز کے زیر نگرانی میں کھلاڑیوں کو آرچری کے حوالے تربیت دی گئے۔
منظور آفریدی نے بتایا کہ کیمپ میں ذبیح اللہ نے پہلی برکت اللہ نے دوسری جبکہ سلطان شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ذبیح اللہ نے بتایا کہ ضلع میں نوجوانوں کےلئے کھیلوں کے حوالے تعاون جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع خیبر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہر شعبے میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے آخری میں کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کئے۔