اسلام آباد (سردار شیراز خان) سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی ائیرپورٹ روانہ کر دیا گیا ہے اور ان کی نماز جنازہ کل پونے 2 بجے کراچی میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو غسل دینے کے بعد ائیرپورٹ روانہ کیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لانے کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنا طیارہ حوالے کیا ہے اور ان کی نماز جنازہ کل پونے 2 بجے کراچی میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت پاکستان پہنچانے کیلئے پاکستان سفارتی حکام اور اماراتی حکام کے درمیان رابطہ ہو چکا ہے اور پاکستان میں جہاز کی لینڈنگ کیلئے این او سی ملنے کے بعد میت کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ دبئی کے المختوم ائیرپورٹ سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت اور اہل خانہ کو لے کر کراچی روانہ ہو گا۔
دوسری جانب جنرل پرویز مشرف کی تدفین اور نماز جنازہ کے انتظامات جاری ہے، نماز جنازہ اور تدفین کل 7 فروری کو ہو گی، نماز جنازہ کراچی میں ملیر کینٹ کے پولو گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں کی جائے گی۔