لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کیلئے رابطہ ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کام کرنا ہے جو ہمارے ملک اور ادارے کے مفاد میں ہے، رابطہ ایپلی کیشن کے ذریعے مسافروں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے رابطہ ایپلی کیشن لانچ کر رہے ہیں جس کے ذریعے شہری اپنے سفر کو پلان کر سکیں گے جبکہ ٹکٹ، کھانا اور رہائش ایپلی کیشن کے ذریعے طے کئے جا سکتے ہیں، اس کے علاوہ پارسل کی ترسیل اور ٹریکنگ بھی رابطہ ایپلی کیشن کے ذریعے ممکن ہو گی اور ایپ کے ذریعے مسافروں کی مشکلات کا ازالہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلویز کے بغیر کوئی پورٹ کامیاب نہیں ہو سکتی، جلد سبی تا ہرنائی ریلوے ٹریک بحال ہوجائے گا، گوادر میں ریلوے کا دفتر کھول دیا گیا ہے، حالیہ سیلاب سے ریلوے کو بہت نقصان پہنچا، تمام ٹرینوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، محکمہ ریلوے کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں، وزیر خزانہ سے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بات کی ہے۔
وزیر ریلوے کا شہریوں کیلئے رابطہ ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان
04:46 PM, 6 Feb, 2023