پی ڈی ایم حکومت کے 300 دن مکمل ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ,عوام روٹی کو ترس گئے

02:46 PM, 6 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ڈی ایم حکومت کے 300 دن مکمل ہوگئے۔ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ۔ عوام بنیادی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے۔ ڈالر بھی 300 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1567 روپے تک مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 920 روپے 38 پیسے بڑھی ۔ پیازاوسط 184روپے51 پیسے مہنگا ہوا ۔لہسن کی قیمت میں اوسط 123روپے90 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیف فی کلو اوسط 76 روپے 28 پیسے اور مٹن 181 روپے 89 پیسے مہنگا ہوا ۔گھی کی قیمت میں فی کلو 44 روپے64 پیسے اضافہ ہوا ۔انڈے فی درجن اوسط169 روپے56 پیسے مہنگے ہوئے۔ دال چنا88روپے85 پیسے, دال مسور کی فی کلو قیمت 58روپے 35 پیسے بڑھی ۔ 

دستاویز کے مطابق دال مونگ کی فی کلو قیمت میں107 روپے28 پیسے اضافہ ہوا ۔چائے 190 گرام کی قیمت میں 154 روپے 73 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت33روپے37 پیسے بڑھی ۔دہی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ 

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ زندہ مرغی کی قیمت میں اوسط 121 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا۔ چینی فی کلو6 روپے71 پیسے,گڑ 7 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا ۔ آلو کی قیمت اوسط 3روپے66 پیسے بڑھی ۔ 

مزیدخبریں