اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلہ پر بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس 7کے بجائے 9 فروری کو ہوگی۔ اے پی سی میں شرکت کیلئے حکومت نے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر تمام جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں تحریک انصاف بھی شامل ہے۔
اے پی سی میں تمام سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔ اے پی سی کے لیے وزیر اعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔