کراچی : پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ اسحاق ڈار کی طرف سے شکست تسلیم کرنے کے بعد ڈالر 277.50 روپے پر جا کر دوبارہ271 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز جیسے ہی کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 92 پیسے بڑھی ہے۔تھوڑی دیر بعد قدر میں 5 روپے 58 پیسے کمی ہو گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے کا ہوگیا۔جمعہ کو ڈالر 276.58 روپے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دس دن کے دوران آئی ایم ایف کے حکم کے بعد ڈالر کی قیمت تقریباً 50 روپے بڑھی ہے۔