انقرہ ،دمشق: ترکیہ میں زلزلے نے تباہی مچادی ۔ عمارتیں گر گئیں ۔کم از کم 912 افراد جاں بحق ہوگئے ۔2 ہزار افراد زخمی ہیں۔ شام میں بھی زلزلے سے320 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 1200 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
زلزے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں نردادی تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے سبب 15 سو سے زائد عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں جن کے ملبے کے نیچے لوگ دبے ہوئے ہیں۔
زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے۔