لاہور:ایک طرف جہاں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حما داظہر کو لاہور کے اکھاڑے میں اُتارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں اب یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال بھی ممکنہ اور بہترین امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں ۔
تحریک انصاف کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ حماد اظہر کے حوالے سے زیادہ بات کی جارہی ہے تاہم میاںاسلم اقبال بھی ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی رہنما کی جانب سے اس عہدے کے لئے پارٹی کے اندر باضابطہ لابنگ شروع نہیں کی گئی تاہم قیادت اپنے طور پر رہنمائوں سے میئر لاہور کے ممکنہ امیدوار کیلئے رائے حاصل کر رہی ہے ۔