قومی  کرکٹ ٹیم کے بعد انڈر 19 کے کھلاڑیوں نے بھی آئی سی سی کی ٹیم میں جگہ بنا لی 

10:47 PM, 6 Feb, 2022

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد بہترین ٹیم کا اعلان کردیا ہے،آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے پاکستانی ٹیم کے حسیب اللّٰہ خان اور اویس علی کو آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے یش دھل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارت کی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔

مزیدخبریں