لاہور:نیب نے نواز شریف کیخلاف 24 سال پرانا 25 کروڑ ڈالرز کے فنڈز غائب کرنے کا کیس کھول دیا ،اس حوالےسے وزارت منصوبہ بندی اور اقتصادی امور سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جاپان نے 1998ء میں جب نواز شریف وزیرا عظم تھے پاکستان کو سوشل ایکشن پروگرام کے تحت تعلیم اورصحت کے منصوبے کے لئے 25کروڑ ڈالرز جو اس وقت پاکستانی کرنسی میں تقریباً40ارب روپے سے زائد بنتے ہیںدئیے تھے ،تاہم فنڈز ملنے کے بعد کہاں استعمال ہوا اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔
وزارت منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق نیب نے جو تفصیلات مانگی ہیں اس کا جواب تیار کیا جارہا ہے تاہم یہ فنڈز کن منصوبوں پر خرچ ہوئے اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ فنڈز ہو سکتا ہے قرض اتارو ملک سنوارو اکائونٹ میں منتقل کئے گئے ہوںاس لئے اس اکائونٹ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیںکہ یہ فنڈز اس اکائونٹ میں منتقل ہوئے یا نہیں ۔
نیب ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور سے بھی ان فنڈز کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔