لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

 لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

ممبئی: برصغیر کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر جو 92 سال کی عمر میں آج صبح چل بسی تھیں، کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں۔ سروں کی ملکہ اور بلبل ہند کے نام سے معروف لتا منگیشکر کی آخری رسومات مہاراشٹرا کی جانب سے دیے گئے گارڈ آف آنر کے بعد ادا کی گئیں۔ عظیم گلوکار کی آخری رسومات ان کے بھتیجے نے ادا کیں۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکاروں عامر خان اور شاہ رخ خان سمیت معروف کرکٹرسچن ٹنڈولکر کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لتا منگیشکر کو شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ، وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، نیشنل کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار، نغمہ نگار جاوید اختر اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت متعدد شخصیات نے  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی موت سے برصغیر نے حقیقی معنوں میں ان عظیم گلوکاروں، جنہیں دنیا جانتی ہے، میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ان کے گانوں کو سن کر پوری دنیا میں بہت سارے لوگوں کو بہت خوشی ملی ہے۔

مصنف کے بارے میں