اگلا برطانوی بادشاہ اور ملکہ کون ہوگا؟ملکہ  الزبتھ نے اعلان کردیا

06:57 PM, 6 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اگلے برطانوی بادشاہ اور ملکہ کا اعلان کر دیا ،جس کے مطابق شہزادہ چارلس برطانیہ کے اگلے بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔

ملکہ برطانیہ نے تخت سنبھالنے کے 70 سال مکمل ہونے کے بعد ملک کے اگلے بادشاہ کا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

ملکہ برطانیہ نے کہا ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی،ملکہ الزبتھ نے  توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی  بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔

یہ بات انھوں نے اپنے تحت سنبھالنے کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر ایک پیغام میں کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی یہ ‘مخلصانہ خواہش‘ ہے کہ کمیلا کو یہ خطاب ملے۔

ملکہ برطانیہ نے کہا ان کی خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں۔

مزیدخبریں