نواز شریف کے قریبی ساتھی کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

 نواز شریف کے قریبی ساتھی کی مسلم لیگ ق میں شمولیت
سورس: فائل فوٹو

گجرات: سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی الحاج امجد فاروق نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

الحاج امجد فاروق نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی چوہدری اور وجاہت حسین کی موجودگی میں کیا۔ 

گجرات میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، بدقسمتی سے شہبازشریف نے ہیلتھ سیکٹرکو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے کو استعمال کر کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل نہیں ہوتیں اور حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے جنہیں ملکر حل کر رہے ہیں جبکہ پہلے دن سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور انہی کے ساتھ رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں