اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا چین کے بعد روس کا تاریخی دورہ ،وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کریں گے،دورہ روس فروری کے آخر ہفتے میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ23 سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ روس ہوگا، وزیراعظم عمران خان دورہ روس، روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر کر رہے ہیں،دورہ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے دورہ روس فروری کے آخر ہفتے میں متوقع ہے،وزیراعظم دورہ روس میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مخلتف اہم امور پر بات کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور صدر 2011 میں روس کا دورہ کیا تھا۔