لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کا کوئی تک نہیں بنتا۔ میں نے ساری منی ٹریل دی لیکن پھر بھی نااہل کردیا گیا اگر میں غلط تھا تو ایک بار کے لیے نااہل کردیتے تاحیات نااہلی نہیں بنتی تھی۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ چور ،ڈاکو اور قاتل سزا بھگت کر الیکشن لڑ سکتے ہیں لیکن تاحیات نااہل ہوتے۔ تاحیات نااہلی کے خلاف ہوں لیکن تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
جہانگیر ترین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی میرا جہاز کہاں لینڈ کرے گا اس کے جواب کے لیے تھوڑا انتظار کریں۔ 20 سال سے جنوبی پنجاب صوبہ بنوانے کی کوشش کرتا ہوں۔