راولپنڈی میں خاتون ڈانسر معمولی تلخ کلامی پرقتل

01:46 PM, 6 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر  خاتون ڈانسر کو  قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی  کے علاقے  ڈھوک کھبہ میں خاتون ڈانسر کو گھرمیں گھس کر  گولیاں مار کر قتل کردیاگیا، مقتولہ کی شناخت بسمہ کے نام سے ہوئی جو  ملتان کی رہائشی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈانسر کو اس کے دوست  نے معمولی تلخ کلامی پر قتل کیا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں