پی ایس ایل 7 دوسرا مرحلہ، ٹیمیں کل سے لاہور پہنچنا شروع ہوں گی 

پی ایس ایل 7 دوسرا مرحلہ، ٹیمیں کل سے لاہور پہنچنا شروع ہوں گی 
سورس: File

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیون کا دوسرا مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوگا۔  ٹیموں کی آمد کل سے شروع ہوجائے گی۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچ جائیں  گی۔ 

جبکہ کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں 8 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ 

لاہور میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہوگا۔ لاہور میں 21 فروری کو آخری پول میچ ہوگا۔ کوالیفائر 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پہلا ایلیمینیٹر 24 جبکہ دوسرا ایلیمینیٹر 28 فروری کو ہوگا۔ پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں