آرمی ہیلی کاپٹرز علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کو نہ ڈھونڈ سکے

11:26 PM, 6 Feb, 2021

لاہور: دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کرنیوالے علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماوں سے اب تک رابطہ نہیں ہو سکا۔ کے ٹو کی انتہائی بلندی پر جانے والے پاکستان کے علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماوں سے رابطہ گزشتہ روز منقطع ہو گیا تھا۔ 

تینیوں کوہ پیماوں کا سراغ لگانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا جبکہ زمینی راستے سے بھی سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔ 

ہیلی کاپٹرز نے سات ہزار کی بلندی تک پرواز کی لیکن کوہ پیماوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ دوسری جانب علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کیمپ تھری سے کیمپ ون پہنچنے کے بعد بیس کیمپ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

اوزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں