صحافیوں کے بچوں کیلئے پرائیویٹ سکولز میں پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان ،آل پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

08:09 PM, 6 Feb, 2021

لاہور (تعلیمی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے سینئیر ایجوکیشن رپورٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پروفیشنل ایجوکیشن رپورٹرز اور پرائیویٹ سکولز کے مالکان اور انتظامی عہدیداروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب میں منعقدہ تقریب میں پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل اور انکے حل۔کرونا وباء کے دوران نجی سکولوں کو ہونے والے نقصانات اور حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گرتے ہوئے معیار تعلیم پہ سیر حاصل گفتگو ہوئی۔تقریب میں پرائیویٹ سکولز کی نمائندگی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی سیکٹر کو تباہی سے بچانے میں ایجوکیشن رپورٹرز کا کردار قابل ستائش ہے۔

کاشف مرزا نے بے روزگار صحافیوں کے بچوں کےلئے اپنے سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا اور بر سر روزگار صحافیوں کے بچوں کے لئے پچاس فیصد رعایت پر تعلیمی سہولیات کا بھی اعلان کیا۔

ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں سینئر اور پروفیشنل ایجوکیشن رپورٹرز رب نواز احمد۔محمد سلیمان۔حسن حفیظ۔راشد منظور۔ابن علی اشرف۔اسد صہیب۔امتیاز علی۔نعمان لیاقت۔عدیل مصطفیٰ اور فیصل جاوید شامل تھے جبکہ پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے پروفیسر عدنان۔شاہد نور۔چوہدری انصر محمود۔ملک خالد محمود۔عمران یوسف۔محمد شعیب گروال۔ڈاکٹر اسلم۔حنیف انجم۔محمد عابد اور دیگر نے شرکت کی

مزیدخبریں