تنازعات میں الجھی کنگنا رناوت کروڑوں کے معاہدوں سے محروم

07:06 PM, 6 Feb, 2021

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تنازعات میں الجھے رہنے پر کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے۔ اداکارہ اور تنازعات کا چولی دامن ساتھ ہے اور وہ خود بھی متنازع معاملات میں بیان داغ دیتی ہیں۔

کنگنا نے حال ہی میں کسانوں کے احتجاج پر بھی سخت زبان استعمال کی بلکہ کئی شخصیات کے ساتھ سوشل میڈیا پر لڑتی نظر آئیں۔

تنازعات کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والی ادکارہ کو اب اس ہی عادت سے کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے خود ہی بتایا کہ تمام برانڈز نے ان سے معاہدے منسوخ کر دیئے ہیں اور اب وہ کسی برانڈ کی تشہیر نہیں کریں گی۔ 

خیال رہے کہ کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سے لڑ رہی ہیں اور ایسے میں کوئی بھی برانڈ کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ 

واضح رہے کہ بھارتی کسانوں کا متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔ کسانوں نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ بھارت تین اہم ریاستوں پنجاب ، ہریانہ اور اترپردیش کے کسانوں سمیت پورے بھار ت میں اس وقت تین کسان بلوں کو لیکر تناؤ کا ماحول ہے ۔ 

بھارت کی چالیس کسان تنظیمیں اس وقت دہلی بارڈر پر دھرنا دیے بیٹھی ہیں ۔ لیکن بھارتی سرکار ان تینوں قوانین کو واپس لینے پر آمادہ نہیں ہے ۔  کسانوں نے دھمکی دی ہے کہ  وہ ہائی ویز اور سڑکیں بلاک   کردیں گے۔ کسانوں کے احتجاج میں بھارتی ٹرانسپورٹرز کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں