لندن: عالمی وبا کی وجہ سے لوگ بٹن کو ہاتھ لگاتے ہوئے خوف محسوس کرتے ہیں لیکن اب پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں اب جدید ٹچ لیس ویڈیو ڈور بیل آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس بیل کے ساتھ ایک میٹ بھی ہے ، جب بھی کوئی مہمان اس میٹ پر کھٹرا ہو گا تو یہ ڈور بیل خود ہی بجنے لگتی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ بیل میں کیمرہ بھی نصب ہے جسے آپ اپنے موبائل فون سے کنیکٹ کر سکتے ہیں ، بیل بجتے ہی موبائل فون کی اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں کہ گیٹ پر کون ہے؟ اس سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ وائس کمانڈ کے ذریعے دروازہ بھی کھول سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں ، اب تک مجموعی طور پر 10 کروڑ 58 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 23 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 7 کروڑ 75 لاکھ سے زائد مریض عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
امریکا میں عالمی وبا سے اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، مزید 3284 اموات کے بعد تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 417 تک جا پہنچی ہے۔
برطانیہ میں عالمی وبا سے مزید 1014 افراد جان گنوا بیٹھے ہیں جس کے بعد کل تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 264 تک ہو گئی جبکہ اٹلی میں عالمی وبا نے مزید 377 جانیں لے لیں ، اموات کی مجموعی تعداد 90 ہزار 618 ہو گئی۔
( بشکریہ نیونیوز)