کچھ روز قبل سامنےآنے والی گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی اور بھابھی پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر معروف اداکار عثمان خالد بٹ کا ردِ عمل بھی آگیا۔
اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر واقعے کے حوالے سے ٹویٹ کیے ۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ بات واضح ہے کہ یہ جسمانی حملہ تھا ، نہ کوئی میمز یا مذاق، یہ رویہ نارمل نہیں اور نہ ہی اسے مذاق کے پہلو سے دیکھتے ہوئے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔اداکار نے مزید لکھا کہ عورت پرہاتھ نہیں اٹھا یا جا سکتا۔براہ مہربانی کچھ شائستگی اپنائیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی شدید ردِ عمل سامنے آیا تھا۔
گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پر تشدد ، اداکار عثمان خالد بٹ پھٹ پڑے
01:46 PM, 6 Feb, 2021