سینیٹ انتخابات،گورنر چودھری  سرور اور  وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان کی ملاقات

12:26 PM, 6 Feb, 2021

لاہور : پنجاب حکومت نے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سےزیادہ نشستیں لینےکیلئےحکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر چودھری  سرور اور  وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان کی ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے متعلق امور  پر تبادلہ خیال کیا  گیاہے  ۔

صوبائی وزراء کو ارکان اسمبلی  کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داریاں  دینے کا فیصلہ کیا گیا  ہے ۔  گورنر پنجاب  چودھری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ  انتخابات میں اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے۔

لیکن ہم   اتحادیوں سے مل کرسینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اپوزیشن کو ہر محاذ کی طرح سینیٹ میں   بھر پور شکست دیں گے۔

اس اہم ترین  ملاقات میں  وزیر قانون پنجاب  راجہ بشارت اور  معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں