کسانوں کا کرارا وار ، بھارت میں ملک گیر ہڑتال

10:37 AM, 6 Feb, 2021

نئی دہلی : بھارتی کسانوں کا متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔ کسانوں نے آج ، ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت تین اہم ریاستوں پنجاب ، ہریانہ اور اترپردیش کے کسانوں سمیت پورے بھار ت میں اس وقت تین کسان بلوں کو لیکر تناؤ کا ماحول ہے ۔ 

بھارت کی چالیس کسان تنظیمیں اس وقت دہلی بارڈر پر دھرنا دیے بیٹھی ہیں ۔ لیکن بھارتی سرکار ان تینوں قوانین کو واپس لینے پر آمادہ نہیں ہے ۔ 

کسانوں نے دھمکی دی ہے کہ  وہ ہائی ویز اور سڑکیں بلاک   کردیں گے۔ کسانوں کے احتجاج میں بھارتی ٹرانسپورٹرز کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

کسانوں کی بڑی تعداد  دہلی سرحد  سمیت مختلف مقامات پر  دھرنا دیے بیٹھی ہے ۔کسانوں کا دلی میں داخلہ روکنے کے لیے خاردار تاریں ، عارضی دیواریں استعمال کی جارہی ہیں، جبکہ سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ کالے قوانین کی منسوخی تک دھرنا جاری رہے گا۔ 

واضح رہے کہ تین ماہ سے جاری، احتجاجی تحریک کے دوران ، سخت سردی، حادثات اور خودکشیوں کے باعث 100 سے زائد کسان ، جانیں گنوا چکے ہیں۔

مزیدخبریں