عالمی وبا کے وار جاری، دنیا بھر میں 23 لاکھ 7ہزار سےزائدافراد جان کی بازی ہار گئے

07:59 AM, 6 Feb, 2021

دنیا بھر میں عالمی وبا کے وار تاحال جاری ہیں۔


تفصیلات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 10 کروڑ58 لاکھ سے زائدافراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ23 لاکھ 7ہزار سےزائدافراد جان کی بازی ہار گئے۔ 7 کروڑ75لاکھ سےزائدمریض عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔


امریکامیں عالمی وبا سے اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،مزید3284اموات کے بعدتعداد 4 لاکھ 70ہزار417 تک جا پہنچی۔

برطانیہ میں عالمی وبا سے مزید1014افرادجان گنوا بیٹھے، کل تعداد1 لاکھ 11 ہزار264 تک ہو گئی۔جبکہ اٹلی میں عالمی وبانے مزید 377 جانیں لے لیں،اموات کی مجموعی تعداد90 ہزار618ہوگئی۔

فرانس میں مزید413 اموات، تعداد78 ہزار603 ہوگئی۔روس میں  مزید527 اموات، تعداد75ہزار732ہوگئیْ۔

برازیل میں مزید1244اموات، تعداد2لاکھ 30 ہزار127ہوگئی۔جنوبی افریقامیں عالمی وبا سے مزید297 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد45 ہزار 902ہو گئی۔

میکسیکو میں مزید1682 اموات،تعداد1لاکھ62 ہزار922ہوگئی،جرمنی میں مزید776 اموات،تعداد 61ہزار661ہوگئی۔

ترکی میں مزید110 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد تعداد26ہزار577ہوگئی۔بھارت میں کوروناسےمزید94اموات،تعداد1لاکھ54 ہزار956ہوگئی۔  

مزیدخبریں