کم ڈرامے کرنے کی وجہ منفرد کردار اور اچھا سکرپٹ نہ ہونا ہے، مہوش حیات

12:23 PM, 6 Feb, 2020

اسلام آباد : اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ڈرامے کم کرنے کی وجہ منفرد کردار نہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ڈرامے اور فلمیں دونوں کو ایک ساتھ کرنا چاہتی ہیں لیکن ڈراموں میں کام کم کرنے کی وجہ منفرد کردار یا سکرپٹ نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی رونے والے سین میں گلیسرین کا استعمال نہیں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی انڈسٹری سے بہت لگاﺅ ہے اور انہیں ہر اداکار کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ اداکارہ نئی فلم “لندن نہیں جاﺅں گی“ میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں