اب با مقصد زندگی گزار رہی ہوں ،اطمینان اور راحت نصیب ہوئی ,رابی پیرزادہ

11:52 AM, 6 Feb, 2020

لاہور:شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سفر کے دوران جو کیفیت تھی اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ بار بار یہ سعادت نصیب کرے اور میں اپنے رب سے ہر لمحے یہی دعا کرتی رہوں گی ۔

ا نہوں نے کہا کہ مجھے ایسے لگتا ہے کہ میری پہلی زندگی کا کوئی مقصد نہیں تھا اوراب میں با مقصد زندگی گزار رہی ہوں اور مجھے بڑا اطمینان اور راحت نصیب ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں