سعودی عرب میں مردحجاموں کی سیلون میں خواتین کے ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی

10:00 AM, 6 Feb, 2020

سعودی دارالحکومت ریاض میں مردانہ سیلون میں خواتین کے بال کاٹنے والے مرد حجاموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ 

مصری میڈیا نے سعودی اخبار عکاظ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں مردانہ سیلون میں خواتین مرد حجاموں سے بال کٹوا رہی تھیں۔مقامی پولیس نے ویڈیو کے ذریعے نشاندہی ہونے کے بعد دکان پر کام کرنے والے تمام حجاموں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے حجاموں کی کل تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی سرگرم تھیں کہ سعودی عرب میں خواتین کو مرادنہ سیلون میں بال کٹوانے کی اجازت بھی مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے بلدیہ کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران سعودی عرب میں سماجی اصلاحات کے تحت خواتین کو بہت سے شعبوں میں با اختیار بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ان اصلاحات میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے سمیت سعودی خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دینا شامل ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو سفیر بھی تعینات کیا گیا ہے جب کہ خواتین سیاحوں کے لیے عبایا لینے کی لازمی شرط بھی ختم کردی گئی۔

مزیدخبریں