'شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو ہر فرد بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا'

09:57 AM, 6 Feb, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا، شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

گزشتہ روزبھی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہو گی، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں۔

مزیدخبریں