ڈیموکریٹس ناکام، ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے، صدر برقرار رہیں گے

08:45 AM, 6 Feb, 2020

واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اب امریکی صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

رات گئے سینیٹ میں مواخذے کی تحریک کے پہلے آرٹیکل اختیارات کے غلط استعمال کے الزام سے صدر ٹرمپ کو بری کرنے کی حمایت میں 52 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ ڈالے گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

مواخذے کی تحریک کے دوسرے آرٹیکل جس میں امریکی صدر پر کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اس میں بھی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بری کر دیا۔ ٹرمپ کی حمایت میں 53 اور مخالفت میں 47 ووٹ ڈالے گئے۔

حکمران جماعت ری پبلکن کے سینیٹر مٹ رومنی نے بھی پارٹی لائن کیخلاف صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت میں ووٹ دیا جس کا انہوں نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔

مزیدخبریں