حکومت کا این آر او کا سودا بک نہیں رہا ، مریم اورنگزیب

10:24 PM, 6 Feb, 2019

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا این آر او کا سودا بک نہیں رہا اور نالائق حکمرانوں سےحکومت توچل نہیں رہی، صرف زبان چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت کی نالائقی کو شہبازشریف ڈھیل نہیں دیں گے۔شہبازشریف  اور ن لیگ پاکستان کے عوام کے حقوق کے دفاع میں کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ حکومتی مہربانی نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ شہبازشریف کا پارلیمانی حق ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو سلیکٹڈ وزیراعظم نامنظور ہے اور رہے گا۔روز صبح حکومتی ترجمانوں کے درمیان جھوٹ بولنے کا مقابلہ شروع ہوجاتا ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم اوران کے ٹولے کا اوڑھنا بچھونا صرف جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ن لیگ کے کن منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں لگانی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ نااہل حکومت کی 6 ماہ کی کارکردگی یہ ہے کہ ن لیگ منصوبوں کی تختیاں چرانی شروع کردی ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی وزرا میں وزیر اطلاعات بننے کی جنگ جاری ہے۔

مزیدخبریں