ن لیگ کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا قبول نہیں ، فواد چوہدری

08:38 PM, 6 Feb, 2019

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس  آج عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف 22 سال جدوجہد کی ہے۔یہ عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں پاکستان کے لوگوں کی لڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کسی کو این آر اونہیں ملے گا۔ کرپشن کے مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔واضح کردیں نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی اے سی میں شہبازشریف کے کردار پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔شہبازشریف نے پی اے سی کا چیئرمین بننے کے بعد نیب کے لوگوں کوطلب کیا۔شہبازشریف نے نیب کے لوگوں کوطلب کرکے ان پردباؤ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ  شہبازشریف ،ن لیگ پی اے سی کوبدعنوانی کیخلاف مقدمات میں ڈھال کےطورپراستعمال کرناچاہتی ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ  ن لیگ کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ڈھال کے طورپراستعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے علیم خان کے گرفتاری کےبعد اپنے عہدے سے استعفیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان کے استعفے کے بعد ثابت ہوا پی ٹی آئی ودیگرجماعتوں کے سیاسی کلچرمیں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ علیم خان نے استعفا دے کرشاندارروایت کا آغازکیا ہے۔علیم خان جیسی سوچ شہبازشریف کی بھی ہونی چاہیے اور انہیں بھی پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے ۔

مزیدخبریں