ممبئی :بالی ووڈ سٹار کنگنا رناوٹ نے اپنی نئی فلم کی تعریف نہ کرنے پر بالی ووڈ سٹار عامر خان اور عالیہ بھٹ کو کھری کھری سنا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار کنگنا رناوٹ نے اپنی نئی فلم جھانسی کی رانی " مانیکر نیکا" کی تعریف نہ کرنے پر بالی ووڈ سٹار عامر خان اور عالیہ بھٹ پر پھٹ پڑیں۔
ہدایتکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم کے متعلق عالیہ بھٹ سے ڈیڑھ گھنٹہ کے قریب بات کی لیکن انھوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا ۔
اسی طرح اگر عامر خان کی بات کی جائے تو ان کی فلم دنگل کی ریلیز کے وقت میں خود ان کی درخواست پر فلم کا ٹریلر دیکھنے پہنچی اور اپنی رائے دی اور آج میری فلم کی ریلیز کے موقع پر عامر خان کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہ آنا افسوسناک عمل ہے۔