عبدالعلیم خان کی گرفتاری ، وزیراعلیٰ پنجاب نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

06:04 PM, 6 Feb, 2019

لاہور:سینئر وزیر صوبائی عبدالعلیم خان کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کو فوری طلب کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر بلدیات پنجاب اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ نے وزیرقانون راجہ بشارت کو مشاورت کے لیے  فوری طلب کر لیا ہے۔ اجلا س میں حکومت پنجاب سینئر وزیر کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات اور موجودہ تناظرمیں اگلا لائحہ عمل تحت کرے گی۔ 

مزیدخبریں