کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ علیم خان کے بند ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے. نیب کی جانب سے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت ہے اور پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمے داری ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار علیم خان کی گرفتاری کے بعد اپنے صوبے کے انتظامات کس طرح چلائیں گے۔
محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزراء سے استعفے طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔