عبدالعلیم خان کے معاملے میں تمام امور قانون کے مطابق چلائے جائیں، وزیراعظم

01:42 PM, 6 Feb, 2019

اسلام آباد: پنجاب کے سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے علیم خان کے معاملے میں تمام امور قانون کے مطابق چلانے کی ہدایات کر دی اور وزرا کوغیر ضروری بیانات سے اجتناب کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالعلیم خان کے فوری استعفے کے اقدام کو سراہا ہے۔

نیب لاہور نے آج عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے آج طلب کیا تھا جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے سینیر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں گرفتاری کے باعث سینئر وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اپنے خلاف کیس اور گرفتاری کا عدالت میں سامنا کروں گا اور عدالت سے امید ہے انصاف ملے گا۔

مزیدخبریں