عبدالعلیم خان کو انویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، فیاض الحسن

01:28 PM, 6 Feb, 2019

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کوانویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عبدالعلیم خان دوسری بار نیب میں پیش ہوئے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی چیخ و پکار سنائی نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو حق حاصل ہے وہ کسی بھی شخص طلب اور گرفتار کر سکتی ہے ہم مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی طرح چیخ و پکار نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر پنجاب کیخلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا نیب نے صرف انویسٹی گیشن کیلئے حراست میں لیا ہے ان سے اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی اور وزیر بلدیات عبدالعلیم خان مقدمات کا سامنا کریں گے ۔

مزیدخبریں