لاہور: صوبائی دارلحکومت گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر کم سن بچے کا چالان کر دیا ،
تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈ ن نے 8 سالہ یوسف کا چالان کیا مگر ان کے والد ک محمد یوسف کے لائسنس نمبر پر ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ننھے ڈرائیور یوسف کو اپنی نئی نویلی الیکٹرک بائیک مین روڈ پر لانا مہنگا پڑ گیا ۔گاڑی پر سیر سپاٹے کرنے نکلنے والے ننھے ڈرائیور کو پتہ ہی نہیں تھا کہ مین روڈ پر اس بائیک کا بھی چالان ہو جاسکتاہے ۔
ایم ایم عالم روڈ پر موصوف جیسے ہی پہنچے ٹریفک وارڈن نے دھر لیا ۔تاہم جیسے ننھے میاں کو وارڈن نے روکا پیچھے ہی ننھے بچے کا والد بھی اپنی بڑی گاڑی کے ساتھ آگیا ۔
تاہم میاں یوسف تو بچ گئے مگر ننھے بچے کو والد کے لائسنس پر 500 کا چالان بھگتنا پڑ گیا اور ساتھ ہی مستقبل کے لیے ٹریفک وارڈن نے تنبیع بھی مل گئی ۔