دنیا میں ٹیکس چوری میں امریکہ اور سویٹزر لینڈ سب سے آگے نکل گئے

11:17 PM, 6 Feb, 2018


لندن:دنیا میں ٹیکس چوری اور ٹیکس سے بچنے کیلئے محفوظ ٹھکانے سمجھے جانے والے ملکوں پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے ’’ٹیکس جسٹس نیٹ ورک‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں سوئٹزرلینڈ اور امریکا کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیدیاہے۔


تفصیلات کے مطابق منگل کو برطانوی ادارہ برائے ٹیکس جسٹس نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ اور سوئٹزرلینڈ دنیا کے کرپٹ ترین ممالک ہیں ،فہرست میں تیسرے نمبر پر کیمین آئی لینڈ کا نام آتا ہے۔برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ دنیا میںٹیکس چوروں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والا ملکوں کا دادا، دنیا کا سب سے بڑا آف شور مالیاتی مرکز اور دنیا کا سب سے بڑا اور خفیہ ملک ہے۔فنانشل سیکریسی انڈیکس 2018 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ خود چاہے تو امیر ملکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتا رہتا ہے لیکن غریب ممالک کے شہریوں کو اپنی ٹیکس سے جڑی ذمہ داریوں سے بچنے کا موقع فراہم کرتا رہتا ہے۔

مزیدخبریں