چینی باشندے کی ہلاکت کا مقدمہ درج ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

10:56 PM, 6 Feb, 2018

کراچی : کراچی پولیس نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چینی باشندے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ، مقدمہ درج ، پولیس نے جیو فینسنگ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چینی باشندے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ، مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس نے جیو فینسنگ بھی شروع کر دی۔

پولیس نے واقعہ کی مختلف سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ چائنیز باشندے کو ریکی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کےمطابق چائنیز باشندے کے قتل میں ایک سفید کار اور موٹر سائیکل سوار ملزمان ملوث ہیں ، ملزمان نے ریکی کر کے چائنیز کی گاڑی پر فائرنگ کی ، پولیس نے واقعہ کی مختلف سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی چن زو نے اپنے موبائل فون سے کچھ عمارتوں اور دکانوں کی تصاویر بھی بنائیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ چائنیز پیدل گھومتے اور تصاویر بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ،،ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے جبکہ فائرنگ ایک ہی ملزم نے کی۔

مزیدخبریں