شامی فوج نے اپنے ہی عوام کیخلاف کلورین گیس استعمال کی : امریکہ

شامی فوج نے اپنے ہی عوام کیخلاف کلورین گیس استعمال کی : امریکہ


نیو یارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شامی فوج نے اپنے ہی عوام کے خلاف کلورین گیس استعمال کی جس کے ثبوت موجو دہیں،متعدد شہریوں کے جسم پر کلورین گیس کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔


اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اراکین کو اجلاس کے دوران بتایا کہ شامی فوج نے اپنے ہی عوام کیخلاف کلورین گیس استعمال کی جسکی وجہ سے شہریوں کے جسم پر کلورین گیس کے بد ترین نشانات موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی رپورٹیں موجود ہیں کہ بشار السد کی حکومت نے حالیہ ہفتوں کے دوران اپنے ہی عوام کیخلاف کلورین گیس استعمال کی،شام میں طبی گروپ اور امدادی کارکنان نے رپورٹیں دی ہیں کہ متعدد شہریوں کے جسم پر کلورین گیس کے نشانات دیکھے گئے ہیں، جن میں سانس لینے میں دقت اور کپڑوں سے کلورین گیس کی بو شامل ہے، جس سے قبل رات گئے صوبہ ادلب کے سراقب قصبے پر کیمیائی گیس کے حملے کی رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔


انہوں نے کہا کہ شامی فوج کی طرف سے کیمیائی گیس ہیلی کاپٹروں کے بیرلز سے نیچے گرائی گئی۔ ایسے میں جب باغیوں کے زیر قبضہ اس ٹھکانے کو واگزار کرانے کے لیے شامی فوج، جسے روسی جیٹ طیاروں اور ایران کی حامی ملیشیاں کی مدد حاصل کی۔ وہاں دسمبر سے اب تک سنگین لڑائی جاری رہی ہے۔ وہاں باغیوں نے ایک روسی لڑاکا طیارہ مار گرایا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوا۔