ویمن ہاکی لیگ کا آغاز ، پشاور ڈئیرز نے اسلام آباد شاہین کو ہرا دیا

09:44 PM, 6 Feb, 2018

کراچی : دوسری پی ایچ ایف ویمن ہاکی لیگ کا آغاز ہو گیا ، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ، ابتدائی روز دو میچ کھیلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈولفنر اور لاہور لائنز کا میچ دو دو گول  سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور ڈئیرز نے اسلام آباد شاہین کو دو صفر سے شکست دے دی۔

خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے لیگ سے نیا ٹیلنٹ  سامنے آئے گا ، اس موقع پر مہمان خصوصی سید خورشید شاہ  نے کہا پیپلزپارٹی نے ہاکی کے لئے 1کروڑ 10 لاکھ روپے کی امداد دی ۔

اپوزیشن لیڈر نے سابق خواتین کھلاڑیوں کو خدمات کے اعتراف میں شیلڈز بھی دی۔

مزیدخبریں